سورة الهمزة - آیت 7

الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ جو دلوں پر جھانکتی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿الَّتِیْ﴾ جو اپنی شدت کے باعث﴿ تَـطَّلِــعُ عَلَی الْاَفْــِٕدَۃِ﴾ جسموں کو چھیدتی ہوئی دلوں تک جا پہنچے گی۔ اتنی سخت حرارت کے باوجود ، وہ اس آگ میں محبوس ہوں گے ، اس سے باہر نکلنے سے مایوس ہوں گے۔ اس لیے فرمایا : ﴿اِنَّہَا عَلَیْہِمْ مُّؤْصَدَۃٌ﴾یعنی وہ آگ ان پر (ہر طرف سے) بند کردی جائے گی۔