سورة التکاثر - آیت 2

حَتَّىٰ زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یہاں تک کہ تم نے قبرستان جا دیکھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

تمہاری غفلت، تمہارا لہو ولعب اور تمہاری مشغولیت دائمی ہوگئی۔ ﴿حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾ ”یہاں تک کہ تم قبرستان جاپہنچے“ ۔ تب تمہارے سامنے سے پردہ ہٹ گیا مگر اس وقت جب تمہارا دنیا میں دوبارہ آنا ممکن نہیں رہا۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد : ﴿حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ﴾دلالت کرتا ہے کہ برزخ ایسا گھر ہے جس سے مقصود آخرت کے گھر کی طرف نفوذ کرنا ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو ”زائرین “ کے نام سے موسوم کیا ہے ”قیام کرنے والوں “ سے موسوم نہیں کیا۔ اور یہ چیز حیات بعدالموت اور ہمیشہ باقی رہنے والے غیر فانی گھر میں، اعمال کی جزا وسزا پر دلالت کرتی ہے۔