سورة العاديات - آیت 9
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو کیا وہ نہیں جانتاجب قبروں میں جو کچھ ہے باہر نکال پھینکا جائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَحُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِ﴾ اور جو کچھ سینوں میں ہے وہ ظاہر اور واضح ہوجائے گا ،سینوں کے اندر جو بھلائی یابرائی ہے وہ چھپی نہ رہے گی، ہر بھید کھل جائے گا اور باطل ظاہر ہوجائے اور ان کے اعمال کا نتیجہ تمام مخلوق کے سامنے آجائے گا۔