سورة العاديات - آیت 3
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر جو صبح کے وقت حملہ کرنے والے ہیں!
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَالْمُغِیْرٰتِ﴾دشمن پر شب خون مارنے والے گھوڑوں کی ﴿ صُبْحًا﴾ ”صبح کے وقت۔“ اور یہ امر غالب ہے کہ( دشمن پر ) شب خون صبح کے وقت منہ اندھیرے مارا جاتا ہے۔