سورة العاديات - آیت 2

فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر جو سم مار کر چنگاریاں نکالنے والے ہیں!

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَالْمُوْرِیٰتِ﴾” پھر آگ جھاڑنے والوں کی اپنے سموں سے پتھروں پر﴿ قَدْحًا﴾ ” ٹاپ مار کر۔ “یعنی جب وہ گھوڑے دوڑتے ہیں تو ان کے سموں کی سختی اور ان کی قوت کی وجہ سے آگ نکلتی ہے۔