سورة الزلزلة - آیت 6

يَوْمَئِذٍ يَصْدُرُ النَّاسُ أَشْتَاتًا لِّيُرَوْا أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اس دن لوگ الگ الگ ہو کر واپس لوٹیں گے، تاکہ انھیں ان کے اعمال دکھائے جائیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَوْمَیِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ﴾ ” اس دن لوگ آئیں گے۔ “ یعنی قیامت کے میدان سے جب اللہ تعالیٰ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا ﴿اَشْتَاتًا﴾مختلف گروہوں کی صورت میں ﴿ لِّیُرَوْا اَعْمَالَہُمْ﴾ تاکہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کی برائیاں اور نیکیاں دکھائے جو ان سے صادر ہوئی ہیں اور ان کو ان اعمال کی پوری جزا کا مشاہدہ کرائے۔