سورة القدر - آیت 2
وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَيْلَةُ الْقَدْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور تجھے کس چیز نے معلوم کروایا کہ قدر کی رات کیا ہے؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی عظمت شان اور عظمت مقدار بیان کی ہے ، چنانچہ فرمایا :﴿وَمَا أَدْرَاكَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ﴾ ” اور تجھے کس نے خبر دی کہ شب قدر کیا ہے؟“ یعنی اس کی شان بہت جلیل اور اس کارتبہ بہت عظیم ہے ۔ آپ کو اس کا علم نہیں۔