سورة العلق - آیت 13
أَرَأَيْتَ إِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا تو نے دیکھا اگر اس ( منع کرنے والے) نے جھٹلایا اور منہ موڑا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَرَءَیْتَ اِنْ کَذَّبَ ﴾ بھلا بتاؤ ! حق سے روکنے والے نے اگر جھٹلایا ہو﴿ وَتَوَلّٰی﴾ اور حکم سے منہ موڑا ہو، کیا وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے عذاب سے نہیں ڈرتا ؟