سورة التين - آیت 3
وَهَٰذَا الْبَلَدِ الْأَمِينِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس امن والے شہر کی!
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ وَہٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ﴾ ” اور اس امن والے شہر کی۔ “ اس سے مراد مکہ مکرمہ ہے جو رسول مصطفیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا محل ومقام ہے ۔پس اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان مقامات مقدسہ کی قسم کھائی جن کو اللہ تعالیٰ نے چن لیا اور جہاں تمام انبیا ء میں سب سے زیادہ شرف وفضیلت کے حامل نبی مبعوث ہوئے۔