سورة الشرح - آیت 1
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے تیرے لیے تیرا سینہ نہیں کھول دیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنے احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے: ﴿اَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَ﴾ یعنی شرائع دین، اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت دینے، مکارم اخلاق سے متصف ہونے، آخرت کو مدنظر رکھنے اور نیکیوں کی تسہیل کے لیے کیا ہم نے آپ کے سینے کو کشادہ نہیں کردیا ؟ پس (آپ کا سینہ ) تنگ اور گھٹا ہوا نہیں تھا کہ آپ کسی بھلائی پر عمل نہ کرتے اور نہ ایسا تھا کہ آپ اس کو انبساط کی حالت میں بہت کم پاتے۔