سورة الشمس - آیت 9

قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

`  یقیناً وہ کامیاب ہوگیا جس نے اسے پاک کرلیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿قَدْ أَفْلَحَ مَن زَكَّاهَا ﴾ یعنی جس نے اپنے نفس کو گناہوں سے پاک کیا ، عیوب سے صاف کیا، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کے ذریعے سے اس کو ترقی دی اور علم نافع اور عمل صالح کے ذریعے سے اس کو بلند کیا وہ کامیاب ہوا۔