سورة البلد - آیت 19
وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جن لوگوں نے ہماری آیات کا انکار کیا وہی بائیں ہاتھ والے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا﴾ جنہوں نے ان مذکورہ امور کو اپنی پیٹھ پیچھے پھینک کر ہماری آیتوں سے کفر کیا، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی تصدیق کی نہ وہ اس پر ایمان لائے، نہ نیک عمل کیے اور نہ اللہ کے بندوں پر رحم ہی کیا ﴿ ہُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــَٔــمَۃِ۔ عَلَیْہِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَۃٌ﴾ ” وہ بدبخت ہیں۔ یہ لوگ آگ میں بند کردیے جائیں گے ۔“ یعنی وہ آگ بڑے بڑے ستونوں میں بند کی گئی ہوگی اور جو اس آگ کے پیچھے کھڑے کیے گئے ہوں گے تاکہ جہنم کے دروازے کھل نہ سکیں اور (یہ مجرمین) تنگی اور سختی میں مبتلا رہیں۔