سورة الفجر - آیت 4

وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور رات کی جب وہ چلتی ہے!

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَالَّیْلِ اِذَا یَسْرِ﴾ ” اور رات کی (قسم )جب جانے لگے۔ “ یعنی اس کے گزرنے اور بندوں پر اپنی تاریکی کی چادر تان دینے کے وقت، پس بندے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور حکمت کی بنا پر آرام اور استراحت کرتے ہیں اور مطمئن ہوتے ہیں۔