سورة الغاشية - آیت 15

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور قطاروں میں لگے ہوئے گاؤ تکیے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَۃٌ﴾ یعنی حریر اور دبیز ریشم وغیرہ کے تکیے ہوں گے جن کو اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا ، ان کے بیٹھنے اور ان پر آرام کرنے کے لیے صف درصف بچھایا گیا ہوگا ، وہ ان کو خود بنانے یا خود بچھانے کی فکر سے آزاد اور آرام میں ہوں گے۔