سورة الأعلى - آیت 15
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اس نے اپنے رب کا نام یاد کیا، پس نماز پڑھی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی﴾ ” اور جس نے اپنے رب کا نام یاد رکھا اور نماز پڑھتا رہا۔ “ یعنی جو ذکر الہٰی سے متصف ہوا اور اس کا قلب ذکر الہٰی کے رنگ میں ڈوب گیا تو یہ ان اعمال کاموجب بنتا ہے جن سے اللہ تعالیٰ راضی ہوتا ہے ، خاص طور پر نماز جو ایمان کی میزان ہے۔ یہ ہیں آیت کریمہ کے معنی۔ اور جو کوئی اللہ تعالیٰ کے ارشاد : ﴿تزکٰی﴾ کے معنی یہ کرتا ہے اس نے زکوٰۃ فطر دی اور ﴿وَذَکَرَ اسْمَ رَبِّہٖ فَصَلّٰی﴾ سے مراد عید کی نماز ہے، تو یہ اگرچہ لفظ کے( عمومی) معنی میں داخل ہے اور اس کی جزئیات میں سے ہے مگر صرف یہی ایک معنی نہیں ہیں۔