سورة الأعلى - آیت 13

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پھر وہ نہ اس میں مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْہَا وَلَا یَحْیٰی﴾ ” جہاں پھر نہ وہ مرے گا نہ جیے گا۔ “ یعنی ان کو دردناک عذاب دیا جائے گا، اس میں کوئی راحت ہوگی نہ استراحت حتی ٰ کہ وہ موت کی تمنا کریں گے مگر موت ان کو نہیں آئے گی ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ لَا يُقْضَىٰ عَلَيْهِمْ فَيَمُوتُوا وَلَا يُخَفَّفُ عَنْهُم مِّنْ عَذَابِهَا ﴾(فاطر :35؍36) ” نہ ان کو موت آئے گی کہ مرجائیں ، نہ جہنم کا عذاب ان سے ہلکا کیا جائے گا۔“