سورة الانشقاق - آیت 25

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے، ان کے لیے نہ ختم ہونے والا اجر ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

لوگوں میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا پس وہ اللہ تعالیٰ پر ایمان لے آئے اور انہوں نے اس چیز کو قبول کرلیا جو رسول لے کر آئے ، پس وہ ایمان لائے اور نیک کام کیے ۔ یہی وہ لوگ ہیں ﴿لَہُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ﴾ جن کے لیے بے انتہا، یعنی کبھی بھی منقطع نہ ہونے والا اجر بلکہ دائمی اجر ہے جس کو کسی آنکھ نے دیکھا ہے نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی کے تصور ہی میں اس کے طائر خیال کا گزر ہوا ہے۔