سورة الانشقاق - آیت 15
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیوں نہیں ! یقیناً اس کا رب اسے خوب دیکھنے والا تھا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿بَلٰٓی اِنَّ رَبَّہٗ کَانَ بِہٖ بَصِیْرًا﴾ ” ہاں ہاں اس کارب اس کو دیکھ رہا تھا۔“ پس یہ اچھا نہیں کہ اللہ تعالیٰ اسے بے کار چھوڑ دے ، اس کو حکم دیا جائے نہ کسی چیز سے روکا جائے اور اسے ثواب عطا کیا جائے نہ عذاب دیا جائے۔