سورة الانشقاق - آیت 10

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور لیکن وہ شخص جسے اس کا اعمال نامہ اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا گیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَمَّا مَنْ اُوْتِیَ کِتٰبَہٗ وَرَاءَ ظَہْرِہٖ﴾ اور جس کو نامہ اعمال اس کے بائیں ہاتھ میں اور اس کی پیٹھ پیچھے سے دیا جائے گا۔