سورة التكوير - آیت 2
وَإِذَا النُّجُومُ انكَدَرَتْ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جب ستارے بے نور ہوجائیں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِذَا النُّجُوْمُ انْکَدَرَتْ﴾ ” اور جب تارے بے نور ہوجائیں گے۔ “ یعنی متغیر ہوجائیں گے اور اپنے افلاک سے ٹوٹ کر بکھر جائیں گے۔