سورة عبس - آیت 40
وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور کچھ چہرے، اس دن ان پر ایک غبار ہوگا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی بدبختوں کے چہرے﴿ یَّوْمَیِٕذٍ عَلَیْہَا غَبَرَۃٌ۔ تَرْہَقُہَا ﴾ اس روز غبار آلود ہوں گے اور اسے ڈھانپ رکھا ہوگا ﴿قَتَرَۃٌ﴾ ” سیاہی نے۔ “ پس یہ چہرے سیاہ اور نہایت تاریک ہوں گے اور ہر بھلائی سے مایوس ہوں گے اور انہیں اپنی بدبختی اور ہلاکت کا علم ہوگیا ہوگا۔