سورة عبس - آیت 24
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ إِلَىٰ طَعَامِهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو انسان کو لازم ہے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تبارک وتعالی ٰ نے انسان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے کھانے میں غوروفکر کرے کہ وہ متعدد مراحل میں سے گزرنے کے بعد کس طرح اس کے پاس پہنچا ہے اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کھانے کو اس کے لیے آسان بنایا؟ چنانچہ فرمایا : ﴿فَلْیَنْظُرِ الْاِنْسَانُ اِلٰی طَعَامِہٖٓ۔ اَنَّا صَبَبْنَا الْمَاءَ صَبًّا﴾ ” پس انسان کو چاہیے کہ اپنے کھانے کی طرف دیکھے۔ بے شک ہم ہی نے پانی برسایا۔ “ یعنی ہم نے زمین پر بکثرت بارش برسائی۔