سورة عبس - آیت 11
كَلَّا إِنَّهَا تَذْكِرَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایسا ہرگز نہیں چاہیے، یہ (قرآن) تو ایک نصیحت ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں : ﴿کَلَّآ اِنَّہَا تَذْکِرَۃٌ﴾ ” دیکھو یہ نصیحت ہے۔ “ یعنی حق بات یہ ہے کہ یہ نصیحت اللہ تعالیٰ کی طرف سے یاد دہانی ہے جس سے اس کے بندے نصیحت کو یاد رکھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ہر وہ چیز بیان کردی ہے جس کے بندے حاجت مند ہیں اور اس نے گمراہی میں سے رشد وہدایت کو واضح کردیا ہے۔