سورة النازعات - آیت 36
وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جہنم (ہر) اس شخص کے لیے ظاہر کردی جائے گی جو دیکھتا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَبُرِّزَتِ الْجَحِیْمُ لِمَنْ یَّرٰی﴾ یعنی جہنم کو میدان میں ہر ایک کے سامنے ظاہر کردیا جائے گا ۔ اسے جہنمیوں کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ جہنم ان کو پکڑنے کے لیے تیار اور اپنے رب کے حکم کا منتظر ہوگا۔