سورة النازعات - آیت 9
أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَبْصَارُہَا خَاشِعَۃٌ﴾ نگاہیں بہت ذلیل اور حقیر ہوں گی ،ان کے دلوں پر خوف طاری ہوگا ،گھبراہٹ ان کی عقل کو زائل کردے گی ، ان پر تاسف کا غلبہ ہوگا اور حسرت ان پر قبضہ کرلے گی۔