سورة النازعات - آیت 2

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جو بند کھولنے والے ہیں! آسانی سے کھولنا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّالنّٰشِطٰتِ نَشْطًا﴾ ” اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں۔“ اس سے بھی فرشتے مراد ہیں جو ارواح کو قوت اور نشاط کے ساتھ نکالتے ہیں یا اس کے معنی یہ ہیں کہ پھرتی اور تیزی سے روح نکالنے کا معاملہ اہل ایمان کی ارواح کے ساتھ ہے اور ارواح کو کھینچ کر زور سے نکالنا کفار کی ارواح کے ساتھ ہے۔