سورة النبأ - آیت 25
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
مگر گرم پانی اور بہتی پیپ۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِلَّا حَمِیْمًا﴾ یعنی وہ کھولتا ہوا گرم پانی ہوگا جو ان کے چہروں کو بھون ڈالے گا اور ان کی آنتوں کو کاٹ ڈالے گا۔ ﴿وَّغَسَّاقًا﴾ اور اہل جہنم کی پیپ ہوگی جو انتہائی بدبودار اور انتہائی بدذائقہ ہوگی۔ وہ ان بدترین عقوبتوں کے اس لیے مستحق ہیں کہ یہ ان کے ان اعمال کا پورا پورا بدلہ ہے جنہوں نے ان کو جہنم میں پہنچایا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر ہرگز ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا ہے۔