سورة النبأ - آیت 15
لِّنُخْرِجَ بِهِ حَبًّا وَنَبَاتًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تاکہ ہم اس کے ساتھ غلہ اور پودے اگائیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿لِّنُخْرِجَ بِہٖ حَبًّا﴾ ” تاکہ اس کے ذریعے سے اناج پیدا کریں ۔“ مثلا: گیہوں، جو، مکئی اور چاول وغیرہ جسے آدمی کھاتے ہیں ﴿ونباتا﴾ ”اور سبزہ۔“ یہ تمام نباتات کو شامل ہے جسے اللہ تعالیٰ نے ان کے مویشیوں کے لیے خوراک بنایا ہے۔