سورة النبأ - آیت 6
أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ مِهَادًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے نعمتوں اور ان دلائل کا ذکر کیا ہے جو اس چیز کی صداقت پر دلالت کرتے ہیں جسے رسول لے کر آئے ہیں۔ فرمایا : کیا ہم نے تمہیں بڑی بڑی نعمتوں سے نہیں نوازا؟ پس ہم نے تمہارے لیے بنایا ﴿الْاَرْضَ مِہٰدًا﴾ زمین کو ہموار اور نرم ، یعنی تمہارے لیے اور تمہارے مصالح، مثلا : کھیتی باڑی کرنے، گھر بنانے اور راستے بنانے کے لیے۔