سورة المرسلات - آیت 32
إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ كَالْقَصْرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ وہ (آگ) محل جیسے شرارے پھینکے گی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے جہنم کے عظیم انگاروں کا ذکر کیا جو جہنم کی بڑائی اس کی برائی اور اس کے برے منظر پر دلالت کرتے ہیں ،چنانچہ فرمایا : ﴿اِنَّہَا تَرْمِیْ بِشَرَرٍ کَالْقَصْرِ۔کَاَنَّہٗ جِمٰلَتٌ صُفْرٌ﴾ ” اس سے چنگاریاں اڑتی ہیں جیسے محل، گویا زرد اونٹ ہیں۔ “ یہ سایہ رنگ کے اونٹ ہیں جن میں ایسے رنگ کی جھلک ہے جو زردی مائل ہے،یہ اس امر کی دلیل ہے کہ جہنم کی آگ، اس کے شعلے، اس کے انگارے اور اس کی چنگاریاں تاریک اور سیاہ رنگ کی ہوں گی، ان کا منظر نہایت کریہہ اور ان کی حرارت انتہائی سخت ہوگی۔ ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں جہنم اور ان اعمال سے عافیت عطا کرے وج جہنم کے قریب لے جاتے ہیں۔