سورة المرسلات - آیت 22
إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ایک معلوم اندازے تک۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِلٰی قَدَرٍ مَّعْلُوْمٍ﴾ یعنی ایک مقررہ وقت تک ﴿ فَقَدَرْنَا ﴾ یعنی یہ وقت ہم نے مقرر کیا ہے، ان تاریکیوں میں اس جنین کا انتظام ہم نے کیا ، ہم نے اسے نطفے سے خون کے لوتھڑے، پھر بوٹی میں تبدیل کیا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بڑا کیا، اس کے اندر روح پھونکی، ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو اس سے پہلے ہی مرجاتے ہیں ۔ ﴿ فَنِعْمَ الْقَادِرُونَ ﴾ ” پس ہم کیا خوب اندازہ کرنے والے ہیں۔ “ اس سے مراد خود اللہ کا نفس مقدس ہے ،کیونکہ اللہ تعالیٰ کا اندازہ اس کی حکمت کے تابع اور حمد وستائش کے موافق ہے۔