سورة المرسلات - آیت 20
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے تمھیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اے انسانو!کیا ہم نے تمھیں پیدا نہیں کیا ﴿ مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ ﴾ اس پانی سے جو انتہائی حقیر ہے جو پشت اور سینے کے درمیان سے خارج ہوتا ہے؟ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اسے رکھ دیا ﴿ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ ﴾ ایک محفوظ جگہ میں ، اس سے مراد رحم ہے، یہیں نطفہ ٹھہرتا اور نشو ونما پاتا ہے۔