سورة الإنسان - آیت 29

إِنَّ هَٰذِهِ تَذْكِرَةٌ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ سَبِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً یہ ایک نصیحت ہے، تو جو چاہے اپنے رب کی طرف (جانے والا) راستہ اختیار کرلے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ ہٰذِہٖ تَذْکِرَۃٌ ﴾ ”یہ ایک نصیحت ہے“ یعنی اس سے مومن نصیحت حاصل کرتا ہے ، اس کے اندر جو تخویف وترغیب ہے ،اس سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ ﴿فَمَنْ شَاءَ اتَّخَذَ اِلٰی رَبِّہٖ سَبِیْلًا﴾ ” پس جو چاہے اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے“ یعنی وہ راستہ جو اس کے رب تک پہنچاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حق اور ہدایت کو پوری طرح واضح کردیا اور لوگوں پر حجت قائم کرنے کے لیے ان کو اختیار دے دیا کہ وہ چاہیں تو ہدایت کے راستے پر گامزن ہوں اور اگر چاہیں تو اس سے دور بھاگیں۔