سورة الإنسان - آیت 18

عَيْنًا فِيهَا تُسَمَّىٰ سَلْسَبِيلًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

وہ اس میں ایک چشمہ ہے جس کا نام سلسبیل رکھا جاتا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَیْنًا فِیْہَا ﴾ اس جنت میں ایک چشمہ ہے﴿ تُسَمّٰی سَلْسَبِیْلًا﴾ ”جس کا نام سلسبیل ہے۔“ اس کو یہ نام اس کے آسانی کے ساتھ حاصل ہونے، اس کی لذت اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے دیا گیا ہے۔