سورة الإنسان - آیت 11
فَوَقَاهُمُ اللَّهُ شَرَّ ذَٰلِكَ الْيَوْمِ وَلَقَّاهُمْ نَضْرَةً وَسُرُورًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس اللہ نے انھیں اس دن کی مصیبت سے بچا لیا اور انھیں انوکھی تازگی اور خوشی عطا فرمائی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَوَقٰیہُمُ اللّٰہُ شَرَّ ذٰلِکَ الْیَوْمِ﴾” پس اللہ ان کو اس دن کے شر سے بچالے گا۔“ پس انہیں وہ عظیم گھبراہٹ غم زدہ نہیں کرے گی اور فرشتے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہیں گے:” یہ وہ دن ہے جس کا تمہارے ساتھ وعدہ کیا گیا تھا۔“ ﴿ وَلَقّٰیہُمْ﴾ یعنی اللہ تعالیٰ ان کو اکرام وتکریم سے سرفراز کرے گا ﴿نَضْرَۃً﴾ یعنی ان کے چہروں کو تازگی عطا کرے گا ﴿ وَّسُرُوْرًا﴾ اور ان کے دلوں کو سرور سے لبریز کرے گا۔ پس اللہ تعالیٰ ان کے لیے ظاہری اور باطنی نعمتوں کو اکٹھا کردے گا۔