سورة القيامة - آیت 18
فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
تو جب ہم اسے پڑھیں تو تو اس کے پڑھنے کی پیروی کر۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَاِذَا قَرَاْنٰہُ فَاتَّبِعْ قُرْاٰنَہٗ﴾ یعنی جبرائیل علیہ السلام قرآن کی قراء ت مکمل کرلیں ، جو آپ کی طرف وحی کیا جاتا ہے، تب اس وقت جبرائیل علیہ السلام نے جو کچھ پڑھا ہوتا ہے اس کی اتباع کیجئے اور قرآن کو پڑھیے۔