سورة القيامة - آیت 9

وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور سورج اور چاند اکٹھے کردیے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَجُمِعَ الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ﴾ ” اور سورج اور چاند جمع کردیے جائیں گے۔ “ جب سے اللہ تعالیٰ نے ان کو پیدا کیا ہے ، وہ کبھی اکٹھے نہیں ہوئے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کو جمع کرے گا، چاند گہنا جائے گا اور سورج کو بے نور کردیا جائے گا اور ان دونوں کو آگ میں پھینک دیا جائے گا تاکہ بندے دیکھ لیں کہ چاند اور سورج بھی اللہ تعالیٰ کے مسخر ہیں تاکہ جو لوگ ان کی عبادت کرتے تھے وہ دیکھ لیں کہ وہ جھوٹے تھے۔