سورة المدثر - آیت 40
فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جنتوں میں سوال کریں گے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فِیْ جَنّٰتٍ ۺ یَتَسَاءَلُوْنَ۔ عَنِ الْمُجْرِمِیْنَ﴾ یعنی جنت کے اندر ان کو تمام چیزیں حاصل ہوں گی جن کی وہ طلب کریں گے، ان کے لیے کامل راحت واطمینان ہوگا، وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے، وہ آپس کی بات چیت میں مجرموں کے بارے میں پوچھیں گے کہ وہ کس حال کو پہنچے ہیں ، کیا انہوں نے وہ کچھ پا لیا جس کا اللہ تعالیٰ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا؟