سورة المدثر - آیت 15
ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ﴾ پھر ان نعمتوں اور بھلائیوں کے باوجود ﴿یَطْمَعُ اَنْ اَزِیْدَ﴾ “ خواہش رکھتا ہے کہ میں اور زیادہ دوں“ یعنی وہ چاہتا ہے کہ اسے آخرت کی نعمتیں بھی اسی طرح حاصل ہوں جس طرح اسے دنیا کی نعمتیں حاصل ہوئی ہیں۔