سورة المدثر - آیت 14

وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور میں نے اس کے لیے سامان تیار کیا، ہر طرح تیار کرنا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّمَہَّدْتُّ لَہٗ تَمْہِیْدًا﴾ اور میں نے دنیا اور اس کے اسباب پر اسے اختیار دیا ، یہاں تک کہ اس کے تمام مطالب آسان ہوگئے اور اس نے ہر وہ چیز حاصل کرلی جو وہ چاہتا تھا اور جس کی اسے خواہش تھی۔