سورة المدثر - آیت 10

عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کافروں پر آسان نہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿عَلَی الْکٰفِرِیْنَ غَیْرُ یَسِیْرٍ﴾ ” کافروں آسان نہ ہوگا۔ “کیونکہ وہ ہر بھلائی سے مایوس ہوچکے ہوں گے اور انہیں اپنی ہلاکت اور تباہی کا یقین ہوجائے گا۔ اس آیت کریمہ کا مفہوم مخالف یہ ہے کہ وہ دن اہل ایمان پر آسان ہوگا جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :﴿ يَقُولُ الْكَافِرُونَ هَـٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ ﴾(القمر :54؍8) ”کفار کہیں گے یہ دن بڑاہی سخت ہے۔“