سورة المدثر - آیت 6
وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ( اس نیت سے) احسان نہ کر کہ زیادہ حاصل کرے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَلَا تَمْنُنْ تَسْتَکْثِرُ﴾ یعنی آپ نے لوگوں پر جو دینی اور دنیاوی احسانات کیے ہیں ،انہیں جتلائیں نہیں کہ اس احسان کے بدلے میں زیادہ حاصل کریں اور ان احسانات کی وجہ سے اپنے آپ کو لوگوں سے افضل سمجھیں بلکہ جب بھی آپ کے لیے ممکن ہو آپ لوگوں پر احسان کریں، پھر ان پر اپنے اس احسان کو بھول جائیے اور اللہ تعالیٰ سے اس کا اجر طلب کیجئے ۔ جس پر آپ نے احسان کیا ہے اسے اور دوسروں کو برابر سطح پر رکھیں۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کا معنی یہ ہے کہ آپ کسی کو کوئی چیز اس لیے عطا نہ کریں کہ آپ کا ارادہ ہو کہ وہ آپ کو اس سے بڑھ کر بدلہ عطا کرے ، تب یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مختص ہے۔