سورة المدثر - آیت 2

قُمْ فَأَنذِرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اٹھ کھڑا ہو، پس ڈرا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

چنانچہ فرمایا ﴿قُمْ﴾ یعنی کوشش اور نشاط کے ساتھ کھڑے ہوں ﴿فَاَنْذِرْ﴾ یعنی لوگوں کو ایسے اقوال وافعال کے ذریعے سے تنبیہ کیجئے جن سے مقصد حاصل ہو ، ان امور کا حال بیان کرکے ڈرایے جن سے متنبہ کرنا مطلوب ہے تاکہ وہ ان کو ان کے ترک کرنے پر زیادہ آمادہ کرے۔