سورة الجن - آیت 14

وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَاسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُولَٰئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ بے شک ہم میں سے کچھ فرماں بردار ہیں اور ہم میں سے کچھ ظالم ہیں، پھر جو فرماں بردار ہوگیا تو وہی ہیں جنھوں نے سیدھے راستے کا قصد کیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّاَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَ﴾ ” اور بے شک ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض (نافرمان)گناہ گار ہیں۔“ یعنی صراط مستقیم سے ہٹنے اور اس کو چھوڑنے والے ﴿ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰیِٕکَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴾ پس جو فرماں بردار ہوئے ۔ انہوں نے رشد وہدایت کاراستہ پا لیا ، جو ان کو جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچاتا ہے۔