سورة نوح - آیت 18
ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر دوبارہ وہ تمھیں اس میں لوٹائے گا اور تمھیں نکالے گا، خاص طریقے سے نکالنا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ثُمَّ يُعِيدُكُمْ فِيهَا﴾ ” پھر تمہیں اسی میں لوٹائے گا ۔“ یعنی موت کے وقت ﴿وَيُخْرِجُكُمْ إِخْرَاجًا ﴾ اور وہ تمہیں حشر ونشر کے لیے زمین سے نکالے گا۔ وہی ہے جو زندگی عطا کرنے، موت دینے اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرنے پر اختیار رکھتا ہے۔