سورة نوح - آیت 10

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تو میں نے کہا اپنے رب سے معافی مانگ لو، یقیناً وہ ہمیشہ سے بہت معاف کرنے والا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ﴾ یعنی میں انہیں کہا کہ تم جن گناہوں کا ارتکاب کررہے ہو، ان کو چھوڑ دو اور اللہ تعالیٰ سے ان گناہوں کی بخشش طلب کرو۔ ﴿إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا﴾۔ جو کوئی توبہ کرکے اس سے بخشش طلب کرتا ہے ، وہ اسے کثرت سے بخشتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان کو گناہوں کی بخشش اور اس پر جوثواب مرتب ہوتا ہے اور جو عذاب دور ہوتا ہے ،اس کی ترغیب دی۔