سورة المعارج - آیت 41
عَلَىٰ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس پر کہ ان کی جگہ ان سے بہتر لوگ لے آئیں اور ہم ہرگز عاجز نہیں ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ﴾ یعنی اگر ہم کسی کو دوبارہ زندہ کریں تو وہ ہم پر سبقت لے جاسکتا ہے نہ ہم سے آگے بڑھ سکتا ہے اور نہ ہمیں عاجز کرسکتا ہے۔