سورة المعارج - آیت 40

فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس نہیں! میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے رب کی! کہ بے شک ہم یقیناً قدرت رکھنے والے ہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے مشارق ومغارب، سورج، چاند اور ستاروں کی قسم ہے کیونکہ ان میں قیامت پر اور ان کی مانند ایسے لوگ لے آنے میں اس کی قدرت پر بڑی بڑی نشانیاں ہیں جو عین انہی کی طرح ہوں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: ﴿وَنُنشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ﴾( الواقعۃ:56؍61) ” اور ہم تمہیں ایسے جہان میں پیدا کریں جس کو تم نہیں جانتے۔“