سورة المعارج - آیت 11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
حالانکہ وہ انھیں دکھائے جا رہے ہوں گے۔ مجرم چاہے گا کاش کہ اس دن کے عذاب سے (بچنے کے لیے) فدیے میں دے دے اپنے بیٹوں کو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿يَوَدُّ الْمُجْرِمُ﴾ جس پر عذاب کا استحقاق ثابت ہوچکا ہوگا ، خواہش کرے گا ﴿لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ وَصَاحِبَتِهِ﴾” کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹے اور اپنی بیوی دے دے۔“