سورة القلم - آیت 33

كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اسی طرح (ہوتا) ہے عذاب۔ اور یقیناً آخرت کا عذاب کہیں بڑا ہے، کاش ! وہ جانتے ہوتے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ﴾ دنیا کے عذاب سے آخرت کا عذاب زیادہ بڑا ہے ﴿ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ ﴾، ” کاش انہیں سمجھ ہوتی۔ “کیونکہ جو کوئی اس حقیقت کو جانتا ہے تو یہ علم اسے ہر اس سبب سے باز رکھتا ہے جو عذاب کاموجب اور ثواب سے محروم رکھنے والا ہے۔